Buy website traffic cheap

پاکستان سپرلیگ

یہ پاکستان سپرلیگ کا آخری ایڈیشن ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ کو مکمل طور پر پاکستان میں منعقد کرانا چاہتے ہیں،امید ہے پی ایس ایل کا سیزن 4آخری ایڈیشن ہو گا جو دبئی میں کھیلا جائے گا۔نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا کہ چوتھے ایڈیشن کے بعد ہم پی ایس ایل کو پاکستان لے کر جانا چاہتے ہیں کیوں کہ پاکستان کے 21 کروڑ میں سے 15 کروڑ لوگ کرکٹ اور سیاست کے ایکسپرٹ ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز متحدہ عرب امارات میں 14 فروری سے ہوگا جب کہ لیگ کے فائنل سمیت 8 میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔