بنیادی صفحہ -> اداریہ،کالم -> گوجرانوالہ ڈویژن میں ترقیاتی سر گرمیوں کا جائزہ

گوجرانوالہ ڈویژن میں ترقیاتی سر گرمیوں کا جائزہ

گوجرانوالہ ڈویژن میں ترقیاتی سر گرمیوں کا جائزہ
تحریر: افتخار علی شاہ
حکومت پنجاب کی اہم ترین ترجیحات میں عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے پائیدار حل کو یقینی بنانا سرفہرست ہے- وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے وژن کے تحت صوبہ بھر میں تر قیاتی سرگرمیوں کے ذریعے جہاں پر لوگوں کو روز گار کے مواقع مل رہے ہیں وہیں پر ان منصوبوں سے تعلیم، صحت، مواصلات، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بہتر میونسپل سروسز کے ذریعے عام آدمی کو اس کی دہلیز پر ہی زندگی کی بنیادی سہولیات تک رسائی ممکن بنائی جا رہی ہے- گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی اس وقت اربوں کے تر قیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے ہیں جبکہ کئی ایک نئے منصوبوں پر تر قیاتی کام تیزی سے جاری ہے – کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن وقاص علی محمود انتہائی منجھے ہو ئے تجربہ کار آفیسر ہونے کے ساتھ عوامی مسائل کا بھی بخوبی ادراک رکھتے ہیں – عام آدمی کو درپیش مسائل تک براہ راست آگاہی ان کی خوبی ہے اور اس خوبی کی بناء پر وہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے مسائل پر گہری نظر رکھتے ہو ئے ان کے مستقل حل کیلئے کوشاں رہتے ہیں – ان کی نگرانی میں تر قیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کے لئے بھی تمام ممکنہ اقدامات کئے گئے ہیں اور خصوصی مانیٹرنگ کے ذریعے عوامی فلاحی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنایا جا رہاہے – گوجرانوالہ ڈویژن میں تر قیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے تو واضح ہوتاہے کہ حکومت پنجاب تعلیم، صحت، سماجی شعبوں کی بہتری اور دیرینہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن فنڈز فراہم کر رہی ہے – کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن وقاص علی محمود کو ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ چودھری محمد اصغر کی شکل میں ایک محنتی، تجربہ کار اور پیشہ وارانہ مہارت کے حامل آفیسر کی بھی بھرپور معاونت حاصل ہے جس سے ڈویژن بھر کے تر قیاتی منصوبوں کے معیار اور مقررہ مدت کے اندر ان کی تکمیل میں بھی بڑی مدد مل رہی ہے – حکومت پنجاب کے سالانہ تر قیاتی پروگرام 2018-19 کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں 924 جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے10728.890 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے جبکہ ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے درکار فنڈز کا تخمینہ 147324.328 ملین روپے ہے- اسی طرح گوجرانوالہ ڈویژن میں مالی سال 2019-20کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری اور نئے788 منصوبوں کے لئے11399.813 ملین کے فنڈز فراہم کئے جائیں گے – حکومت پنجاب کے” نیا پاکستان، منزلیں آسان پروگرام ” ِ کے تحت دیہی علاقوں کو شہروں تک رسائی کے لئے بہترین روڈ نیٹ ورک کی فراہمی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے اور اس پروگرام کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں 24 سڑکوں کی بحالی اور بہتری کیلئے 1383.2209 ملین روپے مختص کر دیئے گئے ہیں – اس پروگرام کے تحت گوجرانوالہ ضلع میں 444 ملین سے 5، ضلع گجرات میں 330 ملین سے 5، ضلع منڈی بہاؤالدین میں 283 ملین سے 4، حافظ آباد میں 324ملین سے 4، سیالکوٹ میں 214 ملین سے 3 اور ضلع نارووال میں 227 ملین سے 3 سڑکوں کی بہتری او ر بحالی کی جائے گی – جس سے بلاشبہ سینکڑوں دیہاتوں کے لاکھں افراد کو آنے جانے کی جدید اور معیاری سہولتیں حاصل ہو سکیں گی اور ان کے قیمتی وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہو گی – اسی طرح کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نکاسی آب، پختہ گلیوں اور زندگی کی دیگر بنیادی سہولیات کے 192 منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں – جن پر لاگت کا تخمینہ 1499 ملین روپے ہے – سالانہ ترقیاتی پروگرام 2019-20 کے تحت تعلیم، صحت، سپورٹس، روڈز، واٹر سپلائی اور دیگر شعبوں کے لئے 106 نئے تر قیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے – ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل جہاں دیرینہ عوامی مسائل کے حل کا پیش خیمہ ہو گی وہیں یہ تعلیم، صحت، ذرائع مواصلات اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کے نتیجہ میں عام آدمی کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا-

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*