بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> ایل ڈی اے کے 5 ملازمین کیخلاف ریفرنس اینٹی کرپشن کو ارسال
ایل ڈی اے

ایل ڈی اے کے 5 ملازمین کیخلاف ریفرنس اینٹی کرپشن کو ارسال

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے تحت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے کرپٹ عناصر کے خلاف ایکشن تیز کردیا گیا ہے اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے عثمان معظم کی ہدایت پر پلاٹ کی غیر قانونی ٹرانسفر کی کوشش کرنے والے پانچ اہلکاروں کے خلاف فوجداری مقدمہ کے لئے لیے محکمہ اینٹی کرپشن کو ریفرنس ارسال کر دیا گیا ہے۔ بوگس کارروائی کے ذریعے جوہر ٹاو ¿ن کے بلاک جے تھری میں واقع کروڑوں روپے مالیتی ایک کنال رقبے کا پلاٹ نمبر 13فروخت کر نے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے اور اس کے ذمہ دار پانچ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کیلئے محکمہ اینٹی کرپشن کو ریفرنس ارسال کر دیا گیا ہے۔ان اہلکاروں میں ریونیو برانچ کا سٹاف افسر ذوالفقار علی، سینئر کال سینٹر آپریٹر عائشہ صدیقہ، ون ونڈو سیل کا ڈیٹا انٹری آپریٹر شہباز حسن، جونیئر کلرک اویس بٹ اور ورک مستری زاہد علی شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*