Buy website traffic cheap

Maryam Nawaz, ECL,, LHC, Bench, Dissolve, Abroad , Baqir Najfi

مریم نوازکی بیرونِ ملک جانے کی امیدوں پر پانی پھر گیا

لاہور(ویب ڈیسک): مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ تحلیل ہو گیا، ہائیکورٹ نے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کے لیے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دے دیا، نیا بینچ 10 فرور ی سے کارروائی کا آغاز کرے گا۔ بینچ کے دوسرے رکن جسٹس طارق سلیم شیخ ہوں گے۔ اس سے پہلے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کی تھی لیکن درخواستوں پر کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہو سکی۔ مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور پاسپورٹ کی واپسی کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں، نیب ان درخواستوں کی پہلے ہی مخالفت کر چکا ہے۔ علی باقر نجفی نے مریم نواز کی درخواستوں پر ابتدائی سماعت کی تھی لیکن بینچ تحلیل ہونے پر یہ درخواستیں دوسرے بینچ کو منتقل ہو گئیں۔ اب دوبارہ جسٹس علی باقر نجفی مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔