Buy website traffic cheap

حمزہ شہباز

لاہورہائیکوٹ نے حمزہ شہبازکو خوشخبری سنادی

لاہور(ویب ڈیسک): لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 8 اپریل تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم آج دوبارہ حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے پہنچی جو صبح سے ہی ان کے گھر کے باہر موجود ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں ناصرف نیب کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کئے بلکہ عبوری ضمانت کی درخواست بھی دائر کی جسے پیر کے روز سماعت کیلئے مقرر کیا گیا۔ تاہم حمزہ شہباز شریف کے وکیل ایڈووکیٹ امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے ان کے چیمبر میں ملاقات کر کے درخواست پر آج ہی سماعت کرنے کی استدعا کی۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار شمیم خان نے حمزہ شہباز شریف کے وکیل کی متفرق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب کو حمزہ شہباز شریف کو 8 اپریل بروز پیر تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کیلئے 2 رکنی بینچ بھی تشکیل دیدیا ہے جو پیر کے روز سماعت کرے گا اور اس کیساتھ ہی حمزہ شہباز شریف کو بینچ کے روبرو پیش ہونے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں۔