Buy website traffic cheap

بلدیاتی انتخابات

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی نئی تاریخ سامنے آگئی

لاہور(ویب ڈیسک): صوبہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کے مدت آئندہ سال چار جنوری کو ختم ہو جائے گی جس کے بعد اپریل میں بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کا امکان ہے۔ چار ماہ میں نئے انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے۔ اپریل کے آخری ہفتے میں انتخابی عمل مکمل کرلیا جائے گا جبکہ نئے بلدیاتی ایکٹ کی منظوری کے ساتھ ہی تیاریاں شروع کر دی جائیں گی۔ نئے بلدیاتی ایکٹ کے بعد اگر بلدیاتی ادارے توڑ دیئے گئے توتیاریوں کے لئے آٹھ ماہ کا وقت درکار ہوگا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ انتخابی ایکٹ کی منظوری میں تاخیر سے انتخابی عمل بھی تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کو با اختیار بنانا ہے۔ نئے بلدیاتی نظام میں عوام کے مسائل فوری حل ہوں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اقتدار میں شامل کرنا ہماری حکومت کا ویڑن ہے، نئے نظام میں عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ 40 ارب روپے ولیج کونسلزکو منتقل کیے جائیں گے۔ اقتدارکوصحیح معنوں میں نچلی سطح پرمنتقل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام پروزیراعظم عمران خان کی معاونت رہی ہے۔ ایک مؤثربلدیاتی نظام لے کرآرہے ہیں۔خیال رہے کہ عام انتخابات میں کامیابی سے قبل الیکشن مہم کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک میں مضبوط بلدیاتی نظام لانے کا وعدہ کیا تھا۔