بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> مظفرگڑھ، بچوں سے زیادتی کرنے والا اوباش شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا
Muzaffar Garh, Local, Child Abuser, beaten up, Police

مظفرگڑھ، بچوں سے زیادتی کرنے والا اوباش شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور(ویب ڈیسک): معصوم بچوں سے قابل اعتراض حرکات اور مبینہ بدفعلی کرنیوالے اوباش کو شہریوں نے اپنی ہی عدالت لگاکر سزا دے ڈالی، شہریوں کی طرف سے اوباش کا منہ کالا کرکے درخت کے ساتھ باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شہریوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے پہلے بھی اوباش کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی تھی۔

مظفرگڑھ کے علاقے محمود کوٹ میں پولیس رویہ سے تنگ آکر شہریوں نے اپنی ہی عدالت لگاکر اوباش نوجوان کو سزا دے ڈالی اور معصوم بچوں سے زیادتی کرنیوالا اوباش شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ جس پر شہریوں نے مبینہ بچے سے بدفعلی کے الزام میں پکڑے جانیوالے نوجوان کو سرعام سزا بھی دی جبکہ محمود کوٹ کے شہریوں نے اوباش نوجوان کو منہ کالا کرکے درخت کے ساتھ باندھ دیا ہے۔اور اوباش نوجوان شان کو شہریوں تشدد کا نشانہ بناکر تھانہ محمود کوٹ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ دوسری طرف شہریوں نے الزام عائد کیا کہ اس سے قبل بھی اوباش نوجوان بچوں کے ساتھ قابل اعتراض حرکات کرتے ہوئے پکڑا گیا تو پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی تھی۔ جس پر شہریوں نے خود اوباش کو سزا دی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*