Buy website traffic cheap


لاک ڈاؤن میں مستثنیٰ دکانوں میں لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں مستثنیٰ قرار دی گئی دکانوں میں لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئیں۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ میں یکم اپریل کو دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پرآئی ہے، فوٹیج میں دون ڈاکوؤں کو صبح 7 بج کر 28 منٹ پر لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دونوں ڈاکوؤں نے شلوار قمیض اور سروں پر ٹوپی پہن رکھی ہے جب کہ واردات کے دوران ڈاکوؤں نے دکان دار کی جیبیں تک بھی خالی کروا لیں اور لوٹ مارکے بعد ملزمان موٹرسائیکل پر باآسانی فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاون کے دوران مستثنیٰ قراردی گئی دکانوں میں لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں اور پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔دوسری جانب عزیزآباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران 2 موٹرسائیکل چور گرفتار کرکے ملزمان سے چوری کی گئی 3 موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں جب کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارے جارہے ہیں۔