Buy website traffic cheap


لندن میں کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے بہت بڑے مارچ کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک): لندن میں آج کشمیریوں کے حق میں بڑا آزادی مارچ کیا جائے گا، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود مارچ میں شریک ہوں گے۔

منتظمین نے کہا ہے کہ ہائیڈ پارک سے ریلی شروع کرنے کی اجازت نہیں ملی، ریلی پارلیمنٹ سکوائر سے شروع ہو کر انڈین ہائی کمیشن تک جائے گی، ریلی وزیراعظم کی رہائش گاہ اور ٹریفالگر سکوائر سے گزرے گی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے آزادی مارچ انڈین ہائی کمیشن کی جانب مارچ کرے گا، آزادی مارچ کے اختتام پر انڈین ہائی کمیشن کے سامنے بڑا مظاہرہ ہو گا، ریلی میں برطانیہ بھر سے ہزاروں لوگ شریک ہوں گے۔