Buy website traffic cheap

فرانسیسی صدر

مقبوضہ کشمیر سے متعلق فرانسیسی صدر کا مؤقف بھی سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): بھارت فرانس کیساتھ رافیل طیاروں کی ڈیل اور مضبوط تجارتی روابط کے باوجود فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے باز نہ رکھ سکا. ایمانوئیل میکرون نے سترسالہ بھارتی بیانیہ کی دھجیاں اڑادیں. بھارت ہمیشہ سے دعویٰ کرتا رہا ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے لیکن فرانسیسی صدر نے مقبوضہ کشمیر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ معاملہ قرار دیکر مودی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا.

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم فرانس کے دورے پر ہیں۔ جہاں فرانسیسی صدر ایمانیوئل میکرون سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کی اور بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان سے مذاکرات کریں اور پاکستان سے مل کرمسئلہ کشمیر کاحل تلاش کریں۔ ایمانیوئل میکرون نے کہا کہ فرانس کشمیر میں عام شہریوں کے حقوق پر توجہ مرکوز رکھے گا۔ایل او سی کے اطراف آبادی کے مفادات اور حقوق یقینی بنانا ہوں گے۔ حالات خراب کرنے سے اجتناب کیا جائے۔صدر میکرون نے کہا کہ وہ آئندہ چند روز میں وزیر اعظم عمران خان سے بھی بات کریں گے کہ کشمیر کے معاملے پر دو طرفہ بنیادوں پر بات ہونی چاہیے۔