بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> مادھوری ڈکشٹ سیاست کے میدان میں آنے کو تیار
مادھوری ڈکشٹ

مادھوری ڈکشٹ سیاست کے میدان میں آنے کو تیار

لاہور(ویب ڈیسک ) بھارتی حکمران جماعت (بی جے پی )نے بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کو آئند ہ ہونے والے عام انتخابات میں میدان میں اتارنے پرغور کررہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک سینئر لیڈرکا کہنا ہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کو 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں بھارتی شہر پونے کی لوک سبھا سیٹ سے امیدواروں کے حتمی ناموں کی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق :بی جے پی رہنما نے مزید کہا کہ ہماری سیاسی جماعت اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں مادھوری ڈکشٹ کو اپنے امیدوار کی حیثیت سے میدان میں اتارنے پر غورکررہی ہے، بی جے پی لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا لگتا ہے پونے لوک سبھا کے حلقے کیلئے اداکارہ مادھوری ڈکشٹ بالکل موزوں امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال جون میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے چیف امیت شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے ان کے گھر پر ملاقات کی تھی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*