Buy website traffic cheap

مہاتیرمحمد

مہاتیرمحمد کی اہلیہ نے وزیراعظم عمران‌خان کا ہاتھ کیوں تھاماتھا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان جب اپنے وفد کیساتھ دورہ ملائیشیاپرگئے تھے تو اس وقت ایک ویڈیوبہت وائرل ہوئی تھی جس میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد کی اہلیہ وزیراعظم عمران‌خان کیساتھ فوٹوکھنچواتے ہوئے ان کا ہاتھ تھامنے کی درخواست کرتی ہیں جسے وزیراعظم عمران خان بخوشی قبول کرلیتے ہیں. ویڈیووائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو خوب سراہا. لگتاہے اس ویڈیو کی شہرت ملائیشیا بھی پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے مہاتیرمحمد کی اہلیہ نے عمران خان کا ہاتھ تھامنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان انہیں اپنی والدہ کہتے ہیں اوروہ دودفعہ سٹارہونے کے باوجود ملائیشیا آئے تھے میں نے اس لیے ان کاہاتھ تھاماتھا. ان کے آنے سے ہمیں بے حد خوشی ہوئی تھی.

مہاتیرمحمد23مارچ کویوم پاکستان کی تقریب کےمہمان خصوصی ہونگے
لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیرمحمد23مارچ کویوم پاکستان کی تقریب کےمہمان خصوصی ہونگے. ملائیشیانےمہاتیرمحمدکی قیادت میں تیزی سےترقی کی. سیاحتی مراکزکےقیام کیلیے ملائیشیاتعاون کرے گا. اقتصادی ترقی کےلیےمہاتیرمحمدکےتجربات سےاستفادہ کریں گے.پاکستان میں سیاحت اوردیگرشعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے. مہاتیرمحمدکو23مارچ کویوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے.ہم دونوں کو بدعنوانی کےخلاف عوام نے ووٹ دیے ہیں.