ارطغرل پرمہوش حیات کی رائے سب سے ہٹ کر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیک) اداکارہ مہوش حیات نے ترکی کے ڈرامے“ارطغرل غازی ”کی مخالفت کرنے والوں کو ذرا منفرد انداز میں کچھ سمجھانے کی کوشش کی ہے۔

پاکستان میں اس ڈرامے کی مقبولیت انتہاءکو چھورہی ہے لیکن شوبزانڈسٹری میں جہاں بیشتر ستارے اسے پسند کررہے ہیں وہیں شان، ریما، یاسرحسین سمیت کئی نے اسے نشر کرنے کی مخالفت بھی کی۔ان کا موقف ہے کہ بیرونی پروڈکشنز دکھانے کے بجائے اپنی چیزوں کو پروموٹ کریں۔

ایسے میں مہوش حیات نے اس معاملے کو سمجھ سے باہر قرار دیتے ہوئے اپنے موقف کا اظہار کیا۔اداکارہ نے ٹوئٹر پر لکھا”میں نہیں جانتی کہ یہ کیا الجھن ہے؟ ارطغرل جیسا ہے اسے ویساہی قبول کریں۔

ایک تعلیمی ڈرامہ سیریز جس کی تاریخی اہمیت ہے اور اس میں بڑے اخلاقی اسباق ہیں”۔پوسٹ میں مہوش نے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اینجن التان کو نہایت پرکشش قرار دیتے ہوئے انہیں کسی حد تک شہرہ آفاق ہالی ووڈ فلم“ٹائی ٹینک”کے ہیرو لیونارڈو ڈائی کیپریو جیسا قرار دے ڈالا۔ مہوش نے ترک اداکار کیلئے اپنی پسندیدگی مزید واضح کرتے ہوئے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا”کرش اپ ڈیٹڈ”۔