Buy website traffic cheap

مہوش حیات

مہوش حیات کا بھارتی اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پر جواب

اداکارہ مہوش نے بھارتی فلم ساز، گلوکار و اداکار گپی گریوال کی جانب سے ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پر جواب دیتے ہوئے بھارتی اسٹار کا شکریہ ادا کیا۔

اداکار و گلوکار گپی گریوال نے کرتارپور راہداری کے ذریعے پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب آکر سکھوں کے مذہبی پیشوا ’گرو نانک‘ کی آخری آرام گاہ کا دورہ کرتے وقت ایک ولاگر کے ساتھ بات چیت کے دوران مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔گپی گریوال 2 روزہ دورے پر 20 جنوری کو پاکستان پہنچے تھے اور انہوں نے ننکانہ صاحب میں گرو نانک کی آخری آرام گاہ کا دورہ کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹس بھی شیئر کیں۔

گپی گریوال پہلی بار پاکستان ا?ئے اور انہوں نے زندگی میں پہلی بار اپنے مذہبی پیشوا کی ا?خری ا?رام گاہ کا دورہ کرنے پر شکرانہ بھی ادا کیے۔