Buy website traffic cheap

ماہرہ خان

ماہرہ خان نے شانداربین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اوربین الاقوامی اعزازاپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔ ماہرہ خان کو ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے انہیں یہ ایوارڈ فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔تیسرے ڈسٹنکٹیوانٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈی آئی اے ایف اے) کا انعقاد گزشتہ روزدبئی میں کیا گیا۔ ماہرہ خان اس موقع پر آسمانی رنگ کے گائون میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔ ماہرہ خان کی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔واضح رہے کہ ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول انتظامیہ اپنے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازتی ہے۔