ماہرہ خان خط پڑھ کر جذباتی ہوگئیں

لاہور(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے والدین کے نام لکھا جانے والا خط پڑھ پر ماہرہ خان جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی جانب سے والدین کے نام لکھا خط شیئر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے والدین کے نام لکھا خوبصورت خط موصول ہوا ہے، مجھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ اس خط نے مجھے جذباتی کر دیا ہے کیوں کہ اس کامیابی پر میری والدہ رو رہی تھیں جب کہ والد خوشی سے مسکرا رہے تھے۔