ماہرہ خان کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم اب اداکارہ کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پوچھا لگاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق : دنیا بھرمیں مشہور شخصیات خاص طور پر اداکاراور اداکاراؤں سے متعلق ایک عام خیال پایا جاتا ہے کہ یہ لوگ عام لوگوں کی طرح گھر کا کام کرنا تودورہل کر پانی بھی نہیں پیتے ہوں گے۔ جب کہ ان مشہور اداکاروں کا سیٹ پر چھوٹے موٹے کام کرنے والے افراد سے ہتک آمیزرویہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، جس کی مثال پاکستانی ڈراموں کی غیر معروف اداکارہ صبورعلی ہیں، جنہوں نے اپنے اسٹنٹ ڈائریکٹرکو کھڑکی صاف کرنے پر مذاق کا نشانہ بنایاتھا۔ تاہم ماہرہ خان کی حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو نے اداکاروں سے متعلق اس سوچ کو بدلنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔ دنیا بھرمیں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس بات سے بے فکر ہوکراسٹیج کا پوچھا لگاتی نظر آرہی ہیں کہ وہ پاکستان کی نمبرون اداکارہ ہیں۔ ماہرہ خان کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے اورصارفین ماہرہ کی اس ادا پر بھی فدا ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں اوران کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔ کچھ لوگوں نے توماہرہ خان کو دورحاضر کی ’سنڈریلا‘ قرار دے دیا ہے جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ صبورعلی کوماہرہ خان سے سبق سیکھنا چاہئے۔
Time like these when I am prpud of being a Mahira Khan stan. This woman here is THE MAHIRA KHAN,The super star mopping on sets.Her set workers call her mazdoor khan. No wonder who she is touching the stars up there.
In a world full of Saboor Aly,Be a Mahira Khan.? pic.twitter.com/Xxag9XF2ia
— sadia. (@sadiasays_) May 10, 2019
ایک صارف نے ماہرہ خان کی اس ویڈیو پرتبصرہ کرتے ہوئے ان کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے کہا میں مشہورشخصیات کے مداح نہیں کیونکہ تقریباً تمام اداکارخود کو کسی شہزادے یا شہزادی کی طرح پیش کرتے ہیں اورایسے کلچر کو فروغ دیتے ہیں جو ہمارے لوگ افورڈ نہیں کرسکتے۔ تمام اداکاروں کا رہن سہن غیر حقیقی اور جعلی لگتا ہے۔ لیکن ماہرہ خان کی یہ ویڈیو دیکھ کر میرا ذہن تبدیل ہوگیا ہے۔