Buy website traffic cheap

ملائیشین کمپنی

معروف ملائیشین کمپنی نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): معروف ملائیشین کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ 5 برسوں کے درمیان پاکستان میں ٹیلی کمیونکیشن سیکٹر میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ملائیشیا کی ای ڈوٹ کو گروپ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز داتوک عزت کمال الدین نے اس عزم کا اظہار وفد کے ہمراہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات کے دوران بورڈ ممبر نک راملا نک محمود، سی ای او سریش نارائن سنگھ سدھو، کنٹری ایم ڈی عارف حسین اور ملائیشیا کے ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم بھی موجود تھے۔وزیراعظم ہاو¿س کے میڈیا سیل کے مطابق داتوک عزت کمال الدین نے وزیر اعظم عمران خان کو کہا کہ پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کی موجودہ سرمایہ کاری کے ساتھ ای ڈوٹ کو گروپ ٹیلی کمیونکیشن سیکٹر میں ٹاور انفرااسٹرکچر میں اپنی سرمایہ کاری مزید بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گروپ کا منصوبہ ہے کہ وہ آئندہ 5 برسوں میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے۔ای ڈوٹ کو گروپ کے سربراہ کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور ان کی حکومت کی جانب سے اپنائی جانے والی پالیسیوں کی تعریف کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ای ڈوٹ کو گروپ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں شراکت دار بننے کا خواہش مند ہے۔