Buy website traffic cheap

ہائیکورٹ بنچ

لاہورمال روڈ ایک بارپھر مظاہرین کے نرغے میں، ٹریفک کی روانی متاثر

لاہور(ویب ڈیسک): لاہورمال روڈ ایک بارپھراحتجای مظاہرین کے نرغے میں آگیا ہے. اس دفعہ احتجاج کرنیوالے مذہبی عناصرنہیں بلکہ وکلاء ہیں. احتجاجی وکلاء علاقائی بنچز کا مطالبہ کررہے ہیں.فیصل آباد گوجرانوالہ اور سرگودھا کے وکلاء لاہور ہائیکورٹ سے نکل کر مال روڈ پر آ گئے ہیں ان وکلاء کا مطالبہ ہے کہ فوری طورپر علاقائی بنچزتشکیل دیے جائیں. سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ریگل چوک چاروں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند ہےآواری چوک،فیصل چوک ،ڈیوٹی فری شاپ،قادری چوک پر ڈائیورشن لگا دی گئی ہے. سی ٹی او لاہورکیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی نے شہریوں سے سیکرٹریٹ،فیصل چوک سے ملحقہ روڈز پر غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے.