گھروں میں محدود پاکستانی عوام کے حو صلے بہت بلند ہیں: ماریہ واسطی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا کہ گھروں میں محدود پاکستانی عوام کے حو صلے بہت بلند ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں بھی پاکستانی عوام کا گھروں سے”یوم پاکستان“ کے موقع پر وطن سے والہانہ محبت کا اظہار قابل دید ہے۔

انہوںنے مزید کہاکہ ہما ری قوم اس وقت مزید ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے اور کورونا وائرس بارے احتیاطی تدابیر بھی اختیار کرے۔