بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> ورلڈ کپ : پاکستان کیخلاف میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا

ورلڈ کپ : پاکستان کیخلاف میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) آسٹریلین ٹیم کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس ان فٹ ہو کر پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق : اسٹوئنس اتوار کو بھارت کیخلاف میچ میں سائیڈ اسٹرین کا شکار ہوئے تھے۔ اس حوالے سے آسٹریلوی ٹیم کےکپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ابھی معلوم نہیں کہ اسٹوئنس کتنے میچز کیلئے باہر ہوئے ہیں تاہم ان کی فٹنس کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور ایک دو روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔ البتہ کرکٹ آسٹریلیا نے متبادل کے طور پر آل راؤنڈر مچل مارش کو طلب کر لیا ہے جو کہ اس ہفتے آسٹریلیا اے کے ساتھ انگلینڈ پہنچ رہے ہیں۔ تاہم، باضابطہ طور پر متبادل کھلاڑی کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ اگر کوئی کھلاڑی ایونٹ کے دوران ایک مرتبہ ٹیم سے باہر ہوجائے تو وہ واپس نہیں آ سکتا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*