Buy website traffic cheap

ماروی میمن

ماروی میمن اسحاق ڈارسے شادی کے معاملے پر بول پڑیں

لاہور(ویب ڈیسک): بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئر پرسن ماروی میمن ایک بار پھر اسحاق ڈار سے مبینہ شادی کے معاملے پر بول پڑیں۔انہوں نے نو ن لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس معاملے میں مزید ٹرول کیا گیا تو وہ چپ نہیں رہیں گی اور حقائق سامنے لے آئیں گی۔ ماروی میمن نے ٹوئٹر پر اسحاق ڈار کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ کا نام لیے بغیر کہا کہ انہیں گزشتہ دو برس سے صرف اس وجہ سے ٹرول کیا جا رہا ہے کہ ایک شخص نے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد اپنے سیکریٹری کے کہنے پر عمران خان کو شادی چھپانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ماروی میمن کا اشارہ نون لیگ کے ورکر کے اس ٹوئیٹ کی طرف تھا جس میں اس نے اسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی اور حق مہر کے بارے میں پوچھا تھا۔