Buy website traffic cheap

مریم نواز

عید کے بعد لیگی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری ؟

لاہور(ویب ڈیسک): کراچی سے شائع ہونیوالے ایک نجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز کی صاحبزادی اور لیگی نائب صدر مریم نواز کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت اور شواہد ملنے کے بعد قومی احتساب بیورو نے ان کی گرفتاری کے لیے مشاورت شروع کردی ہے اور عید کے بعد ان کو گرفتارکیا جاسکتاہے. اخباری رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ مریم نواز پارٹی کی نائب صدارت سے بھی ہاتھ دھو سکتی ہے اور ان کے جلسوں پر پابندی لگانے پر بھی غورکیا جارہاہے. ذرائع کے مطابق مریم نواز کیخلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں کافی پیش رفت ہوئی ہے . ہل میٹل سے لیگی نائب صدر کے اکاؤنٹ میں ایک کروڑ چالیس، ایک کروڑ ستر لاکھ کی ٹرانزیکشنز کے شواہد سامنے آئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ 8 اگست کو پیشی کے دوران مریم نواز کو نیب کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑیگا. اس کے علاوہ الیکشن کمیشن میں جاری پارٹی کی نائب صدارت کے حوالے کیس کا فیصلہ بھی ان کی خواہشات کے برعکس آسکتا ہے. اخباری رپورٹ کے مطابق اگست کے آخرتک انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے.