بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> مریم نوازحکومتی معاشی پالیسیوں پر برس پڑیں
مریم نواز

مریم نوازحکومتی معاشی پالیسیوں پر برس پڑیں

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نااہلی ہمارے ملک کو کھا رہی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج نیچے جا رہی ہے ،100 انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نچے آگیا ہے ،یہ کوئی مذاق نہیں ہے ہم کس چیز کا انتظار کررہے ہیں ۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسٹاک ایکس چینج میں مندی کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ نااہلی ہمارے ملک کو کھا رہی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج نیچے جارہی ہے اور اب تو 100 انڈیکس 34 ہزار کی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا ہے ،یہ کوئی مذاق نہیں آخر ہم کس چیز کا انتظار کررہے ہیں ۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں نااہل حکمران اسی شش وپنچ میں ہےں،انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خودمختاری گروی رکھ دی ہے،9 ماہ کی حکومتی نااہلی سے ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*