Buy website traffic cheap

مریم نواز

مریم نواز جعلی ٹرسٹ ڈید کیس میں احتساب عدالت پیش

لاہور(ویب ڈیسک): جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز احتساب عدالت میں پیش ہوگئیں۔ پولیس نے عدالت کے باہر سے خواتین سمیت 12 لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ احتساب عدالت میں مریم نواز کی طلبی نیب کی طرف سے دی گئی درخواست پر کی گئی ہے، جس میں نیب کی طرف سے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کی گئی کیلبیری فونٹ والی ٹرسٹ ڈیڈ جعلی قرار دیتے ہوئے سیکشن 30 کے تحت انہیں سزا کی استدعا کی گئی۔مریم نواز کی عدالت پیشی کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، کمپلیکس کے اطراف اضافی نفری تعینات کرنے کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر مکمل پابندی ہوگی، میڈیا سمیت کسی بھی شخص کو موبائل لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔