Buy website traffic cheap

مریم نواز, ای سی ایل, درخواست

مریم نوازکا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دوسری درخواست دائر

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 23 دسمبر کو مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

مریم نواز نے اپنے وکلا امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ کے ذریعے لایور ہائیکورٹ میں نئی درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ مریم نواز کا نام بغیر نوٹس دئیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا جو ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے میمورنڈم کے منافی ہے۔ لیگی رہنما مریم نواز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اُن کے والد نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں اور انہیں اپنے والد کی صحت کے بارے میں تشویش ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ عدالت نے حکومت کو سات دن میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جو ختم ہوچکا ہے۔ مریم نواز نے درخواست میں کہا عدالتی مہلت ختم ہونے کے باوجود حکومت نے اُن کا نام ام ای سی ایل سے نکالنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مریم نواز نے استدعا کی کہ اُن کا نام ای سی ایل سے خارج کیا جائے اور انہیں والد نواز شریف سے ملاقات کیلئے 6 ہفتوں کیلئے ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔