Buy website traffic cheap


” نواز شریف کا علاج دنیا میں جہاں سے ممکن ہے وہاں جانا چاہیے “

لاہور(ویب ڈیسک): مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا علاج دنیا میں جہاں سے ممکن ہے وہاں جانا چاہیے، میاں صاحب علاج کیلئے رضامند ہوئے یا نہیں یہ علیحدہ بحث ہے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف کی صحت بہت خراب ہے، ان کے پلیٹ لیٹس ادویات سے بھی بہتر نہیں ہو رہے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس گزشتہ روز بھی گر گئے، ان کی بیماری کی تشخیص نہیں ہو رہی، سیاست چلتی رہے گی، والدین دوبارہ نہیں ملتے، بڑی مشکل سے آج عدالت پیش ہوئی۔ ادھر چودھری شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22 نومبر تک توسیع کر دی۔ مریم نواز احتساب عدالت پیش ہوئیں۔ عدالت نے مریم نواز کے وکیل سے استفسار کیا مریم نواز کی ضمانتی مچلکے کہاں ہے، جس پر وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے ہیں، اصل کاپی کورٹ میں جمع ہے۔ عدالت نے نیب پراسکیوشن سے استفسار کیا چوہدری شوگر ملز کیس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا، جس پر سرکاری وکیل نے کہا ریفرنس جلد ہی عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔ عدالت نے مریم نواز سے استفسار کیا آپ ضمانت دے رہی ہیں کہ عدالت میں پیش ہونگی جس پر مریم نے کہا حکم کی تعمیل کروں گی، آج بھی میاں صاحب کو چھور کر آنا مشکل تھا، عدالت کا احترام کرتی ہوں۔ احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔