Buy website traffic cheap

مریم نواز

حکومت کو پانچ سال دینے کے لیے تیار ہیں : مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک ): مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت کو 5 سال دینے کیلئے تیار ہیں لیکن عوام نہیں دیں گے، اب کسی کی جرات نہیں کہ آمریت کی طرف دیکھے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا یہ جو ڈیل کی باتیں کر رہے ہیں ان کو خود اس کی اشد ضرورت ہے، پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان کیساتھ سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ پارٹی کریگی، پارٹی مشاورت کے بعد سڑکوں پر آئیں گے، جب ہم سڑکوں پر نکلیں گے تو سب دیکھیں گے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ہم اسمبلی نہ جاتے تو حکومت کی نا اہلی سامنے نہ آتی، آئین اور قانون میں درج ایک لفظ بھی ادھر ادھر نہیں ہونا چاہیئے، پرویز مشرف بیمار ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے، کسی پارٹی کے بغیر ہڑتال کامیاب ہونا حکومتی نا کامی ہے، جتنے مرضی کارکن گرفتار کرلیں، ڈرنے والے نہیں۔