بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> مریم نواز کا والد کی صحت کے حوالے سے بڑا انکشاف
مریم نواز
مریم نواز

مریم نواز کا والد کی صحت کے حوالے سے بڑا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک) مریم نواز نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ میرے والد کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو رہا حکومت ان کے ساتھ غلط سلوک کررہی ہے –
ذرائع کے مطابق : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں قید اپنے والد کی صحت کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے معالج آج پورا دن ان سے ملنے کی کوشش کرتے رہے لیکن معالجوں کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے بتا یا کہ نواز شریف کے بازو میں درد ہے جو انجائنا کی تکلیف بھی ہو سکتی ہے ۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ انہیں پیچھدہ میڈیکل ہسٹری کی وجہ سے نواز شریف کو قابل اعتماد ڈاکٹروں کو دکھانے کی ضرورت ہے ۔ اس سے قبل نجی نیوز چینل جیو نیوز پر بھی خبر نشر ہوئی تھی کہ آج ڈاکٹر عدنان پورا دن نواز شریف سے ملنے کی کوشش کرتے رہے لیکن انہیں اجازت نہ دی گئی ۔ڈاکٹر عدنان کی جیل کے میڈیکل افسر سے بھی بات ہوئی جنہیں خطرے سے متعلق آگاہ کیاگیا۔ڈاکٹر عدنا ن کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق خطرناک صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے ۔

نوازشریف سے ملاقات کے لیے پی پی پی کی اہم ترین شخصیت جیل پہنچ گئی
لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف سے آج اہل خانہ اور پارٹی رہنماﺅ ں نے ملاقات کی تاہم اس موقع پر ایسی شخصیت ملاقات کیلئے پہنچ گئی کہ سیاست میں ہر کوئی دنگ رہ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف سے والدہ ، مریم نواز ، جنید صفدر اور حمزہ شہباز شریف سمیت دیگر رہنماﺅں نے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد بھی ملاقات کیلئے پہنچے ۔نوازشریف نے مخدوم احمد کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور انہیں گلے لگایا ، ملاقات کے بعد سیاسی محاذ پر بحث شروع ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو بھی کی۔مخدوم احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی،اللہ کرے عوام کوحکومت دکھائی دے،پاکستان میں سیاست کرنا ہے تو ایسی صورتحال پیدا ہوتی رہتی ہے،حکومت جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق اپنا وعدہ پورا کرے،حکومت کے پاس معاشی ،تعلیمی ،زرعی اور صنعتی سمیت کوئی ویژن نہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*