بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> نواز شریف کی خراب حالت دیکھ کر مریم نواز نے جیل انتظامیہ سے بڑا مطالبہ کردیا

نواز شریف کی خراب حالت دیکھ کر مریم نواز نے جیل انتظامیہ سے بڑا مطالبہ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک)‌ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے جیل میں اپنے والد کی خراب حالت دیکھ کر انتظامیہ سے اہم مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق : العزیزیہ ریفرنس میں سز ا یافتہ نواز شریف کی گزشتہ کئی دنوں سے جیل میں حالت خراب ہے جس پر ان کے اہل خانہ کو شدید تشویش ہے ۔ایک طر ف وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ نواز شریف جس ہسپتال میں چاہتے ہیں ،وہاں سے ان کا علاج کرا یا جائے ،دوسری جانب نواز شریف کا موقف ہے کہ حکومت علاج کے نام پر ان کا تضحیک کر رہی ہے ۔دو دن قبل نواز شریف کی والدہ شمیم اختر نے بھی جیل جا کر انہیں علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل ہونے کی درخواست کی لیکن نواز شریف اپنے موقف پر قائم ہیں ۔مختلف رپورٹس کے مطابق جیل میں نواز شریف کی طبیعت بہت زیاد ہ خراب ہے ۔اس صورتحال میں مریم نواز نے جیل انتظامیہ سے بڑا مطالبہ کردیا ہے ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ ابھی نواز شریف سے ملاقات ہوئی ،جب سے نواز شریف ہسپتال منتقل نہیں ہونا چاہ رہے ،ان کے دل کی بیماری بگڑتی جارہی ہے ،میں جیل انتظامیہ سے درخواست کرتی ہوں کہ جلد سے جلد جیل ک اندر ریسیسیٹیشن اور لائف سیونگ یونٹ قائم کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ تین بار وزیر اعظم ،بڑی سیاسی جماعت اور لاکھوں لوگوں کا رہنما کم از کم اتنا حق رکھتا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*