Buy website traffic cheap

MCC, Multan Sultans, T20 Match,

ایم سی سی نے ملتان سلطانز کو 72 رنز سے شکست دیدی

لاہور(ویب ڈیسک): ایم سی سی نے ملتان سلطانز کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 72 رنز سے شکست دیدی۔ملتان سلطان کی ٹیم 185 رنزہدف کے تعاقب میں17.4اوورز میں112رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ایم سی سی کے عمران قیوم نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ملتان سلطان کی جانب سے خوشدل شاہ اور ذیشان اشرف کے علاوہ کا کوئی بلے بازبھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔ 47 سال بعد پاکستان کے دورہ پر آئی ایم سی سی کو 4 میں سے 2 میچوں میں فتح اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بدھ کو ایچیسن کالج لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میںایم سی سی کے کپتان سنگاکارا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ 53 رنز پر ابتدائی تین وکٹیں گرنے کے بعد روی بوپارہ اور کپتان کمار سنگاکار کے درمیان 89 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایم سی سی کو اسکور بورڈ پر بڑا مجموعہ لگانے میں مدد کی۔ روی بوپارہ نے 37 گیندوں پر 7چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ کمار سنگاکارا 35 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت 52 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ ایم سی سی نے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کے علی شفیق نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں خوشدل شاہ اور ذیشان اشرف کے علاوہ ملتان سلطانز کا کوئی بلے بازبھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔ ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 17.4اوورز میں 112 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئی۔ خوشدل شاہ نے 26 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ذیشان اشرف 20 رنز بناکر آ و¿ٹ ہوئے۔ ایم سی سی کے عمران قیوم نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔