بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> نئے پاکستان میں ادویات بھی مہنگی کردی گئیں
مہنگی

نئے پاکستان میں ادویات بھی مہنگی کردی گئیں

لاہور(ویب ڈیسک):نئے پاکستان میں ادویات بھی مہنگی کردی گئیں ہیں. تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ڈریپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے پرنرخ میں اضافہ ہواتفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے دواؤں کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ کر دیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں ہونے والا یہ اضافہ تمام ادویات کی کمپنیوں کو دوا کی پیکنگ پر لازمی تحریر کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے کافی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا،اس ضمن میں یہ کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور انہوں نے ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں یہ اضافہ کیا ہے۔

نیپرا نے پھربجلی مہنگی کردی
لاہور(ویب ڈیسک): نیپرا نے ایک بارپھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیاہے .تفصیلات کے مطابق نیپرانے بجلی کی قیمت میں ایک روپے ستائیس پیسے فی یونٹ اضافہ کیا ہے. نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے نوٹی فکیشن کےلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کےلئے وصول کیا جائے گا، نوٹی فکیشن کے بعد ایک سال میں ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا جائے گا جبکہ یکساں ٹیرف میں ٹارگٹڈ سبسڈی بھی شامل ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*