Buy website traffic cheap

Mehwish Hayat, Hania Amir, Peshwar Zalmi, Anthem

مہوش حیات اور ہانیہ عامرپشاور زلمی کے ترانے کا حصہ بن گئیں

لاہور(ویب ڈیسک): مہوش حیات اور ہانیہ عامر پی ایس ایل میں شامل ٹیم پشاور زلمی کے ترانے کا حصہ بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اس سال پشاور زلمی کا ترانہ پشتو ریپ کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جسے فورٹیٹیوڈ نامی بینڈ نے تیار کیا ہے۔

گانے کا نام ‘زلمی’ رکھا گیا، جہاں اس کی موسیقی نہایت پسند کی جارہی ہے وہیں گانے کے بولوں کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔ اس ترانے کی ویڈیو کو حسن داور نے ڈائیریکٹ کیا ہے، جس میں مہوش حیات اور ہانیہ عامر کے ہمراہ پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل شعیب، ملک، حسن علی، ڈیرن سیمی اور دیگر کھلاڑی بھی نظر آئے۔ پی ایس ایل 5 کا آغاز (آج) 20 فروری سے ہورہا ہے اور امید ہے کہ مہوش حیات اور ہانیہ عامر افتتاحی تقریب میں اس ترانے پر پرفارم کریں گی۔