بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> ماہرہ ، مہوش اور مایا نے اپنے معاوضوں میں اضافہ کر دیا

ماہرہ ، مہوش اور مایا نے اپنے معاوضوں میں اضافہ کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) صف اول کی پاکستانی اداکاراؤں مہوش حیات، ماہرہ خان اور مایا علی کو کاسٹ کرنے کیلئے متعدد فلم پروڈکشن ہاؤسز سرگرم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق : ان اداکاراؤں نے اپنے معاوضوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ ماہرہ خان ایک کروڑ، مہوش حیات 70 سے 80 لاکھ اور مایا علی 60 سے 75 لاکھ روپے ڈیمانڈ کرنے لگ گئی ہیں۔ ایک پرائیویٹ پروڈکشن ہاؤس نے 2 نئی فلموں ’’لندن نہیں جاؤں گی ‘‘اور’’لو گرو ہو جا شروع‘‘ کیلئے مہوش حیات، ماہرہ خان، مایا علی سے رابطے کئے ہیں۔ کاسٹ فائنل ہونے پر فلموں کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*