Buy website traffic cheap


ملکی معیشت کی بہتری کیلئےاداکارہ مہوش حیات میدان میں آگئیں

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پیغام میں پاکستانی عوام پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے اپنا کردار اداکرتے ہوئے ٹیکس ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق : اداکارہ کا یہ کہنا تھا کہ لوگ یہ نہ سوچیں کہ ہمارے ملک نے ہمارے لئے کیا کیا ہے بلکہ یہ سوچیں کہ آپ اپنے ملک کے لئے کیا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ایک ہونے اور ملک کو غیر ملکی قرضوں سے نجات دلانے کا ہے، انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیکس ادا کریں اگر ہم پاکستان کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں تو ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔