Buy website traffic cheap


’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط کی ملک بھر میں دھوم

لاہور(ویب ڈیسک) ’میرے پاس تم ہو‘ پاکستان کا پہلا ڈرامہ سیریل ہے جو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔ جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔
۔
باکس آفس ڈیٹیل کے مطابق ہمایوں سعید ، عائزہ خان، حرا مانی اور عدنان صدیقی کے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی سینما گھروں میں ریکارڈ توڑ اوپننگ ہوئی، پاکستان کے تمام سینما گھروں میں 8 بجے کے شو کے 100 فیصد ٹکٹس نہ صرف فروخت ہوچکے ہیں بلکہ لوگوں کی حاضری بھی 100 فیصد ہے۔

اس وقت سینما گھروں میں جتنا رش ہے اتنا کسی بڑی فلم کیلئے عید وغیرہ پر بھی نہیں ہوتا، کراچی، لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد، ملتان ، سیالکوٹ، سرگودھا اور منڈی بہاﺅالدین میں ’میرے پاس تم ہو ‘ کی 10 بجے کی تمام ٹکٹیں بھی فروخت ہوچکی ہیں، امید کی جارہی ہے کہ ڈرامے کا صرف ہفتے کے روز کا بزنس 2 کروڑ روپے ہوسکتا ہے لیکن رات کے شو کے بعد پتا چلے گا کہ یہ ہندسہ عبور ہوپائے گا یا نہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی اوپننگ مارول کی فلم ’اوینجرز اینڈ گیم‘ کی ہوئی تھی لیکن میرے پاس تم ہو نے اس فلم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سینما گھروں میں 8 بجے کے علاوہ 10 اور ایک بجے کے شوز میں بھی ڈرامہ بینوں کی خاصی تعداد کی توقع کی جارہی ہے۔