Buy website traffic cheap


مڈٹرم الیکشن:امریکہ میں ڈیموکریٹس اورری پبلکن پارٹی میں اعصاب شکن مقابلہ جاری

لاہور(ویب ڈیسک): امریکہ میں‌مڈٹرم الیکشنزکا دنگل بج چکاہے جس میں ڈیموکریٹس اورری پبلکن پارٹی میں سخت مقابلہ جاری ہے. تفصیلات کے مطابق امریکہ میں‌پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق کل شام چھ بجے شروع ہوئی . پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد اب نتائج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے. ابتدائی نتائج کے مطابق ٹوٹل 435 نشستوں میں سے 281 کا نتیجہ آگیا ہے جس میں سے 141 ڈیموکریٹس نے اور140 ری پبلکن پارٹی نے جیتی ہیں.. اگرایوان بالا کی بات کی جائے تووہاں ڈیموکریٹس کی 38 جبکہ ری پبلکن کی 12 نشستیں ہوچکی ہیں. سیاسی پنڈتوں کے مطابق یہ مڈٹرم الیکشن دراصل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف ریفرنڈم کی صورت اختیارکرچکے ہیں.