بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> نواز شریف کو علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ کس کے ہاتھ میں ہے؟

نواز شریف کو علاج کیلئے لندن بھیجنے کا فیصلہ کس کے ہاتھ میں ہے؟

لاہور(ویب ڈیسک)‌ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے علاج پر نہ سیاست کی جارہی ہے اور نہ ہی کوتاہی برتی جارہی ہے، ان کے لندن جانے کا فیصلہ حکومت نے نہیں عدالت نے کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق :‌ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہر بار کہا جاتاہے کہ نوازشریف کو سہولتیں نہیں مل رہیں، رپورٹ کے مطابق ان کے گردوں میں پتھری ہے، علاج میں کوئی کوتاہی نہیں برتی گئی انہیں کہاکہ وہ کسی بھی ہسپتال میں علاج کراسکتے ہیں، نوازشریف کو پیشکش کی کہ اپنے ڈاکٹر کو بلوانا چاہتے ہیں تو بتائیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے واضح کیا کہ نواز شریف کے علاج پر کوئی سیاست نہیں کی جارہی ، ان کے باہر جانے کے حوالے سے ہمارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے ان کے لندن جانے کا فیصلہ عدالت نے کرناہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*