Buy website traffic cheap


ای سی جی کی طرزپرکام کرنیوالی موبائل ایپ تیار

لاہور(ویب ڈیسک): دل کے دورے اوردردکی صورت میں دل کے مریض سب سے پہلے ای سی جی کروانے کے لیے بھاگتے ہیں جوکہ ایسی صورتحال میں سب سے مؤثرعلاج سمجھاجاتاہے لیکن اب سائنسدانوں نے امراضِ دل کے شکارلوگوں کی بہت بڑی مشکل آسان کردی ہے جس سے گھربیٹھے دل کے دورےاوردردکے متعلق پتہ چلایا جاسکتاہے. تفصیلات کے مطابق ایسی موبائل ایپ تیارکرلی گئی ہے جو بالکل ای سی جی کی طرزپرکام کرتی ہے. متعدد تجربوں اورڈاکٹرزنے اس ایجاد کو مؤثرقراردیا ہے کہ اس کے نتائج بالکل ای سی جی جیسے ہیں. اس ایپ کا 220 مقامات پر تجربہ کیا گیا جسے بعد میں ای سی جی کے نتائج سے میچ کیا گیا توکوئی فرق نہیں تھا. سائنسدانوں کےمطابق یہ ایپ ایسے ممالک میں کارگرہے جہاں ای سی جی مشینوں کافقدان ہے.