Buy website traffic cheap

موبائل فونز

وفاقی حکومت نے بیرونِ ملک سے موبائل فونزلانے والوں کو خوشخبری سنادی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں سے سمگل شدہ موبائل فونز کی روک تھا م کیلئے پالیسی بنا لی ہے اور انہیں جلد ہی بند کر دیا جائے تاہم دوسری جانب بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر بھی ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر اب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی ہے ۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز زلفی بخاری نے خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بتایا کہ موبائل فونز پر بالکل ڈیوٹی لگائی گئی ہے لیکن یہ بات سمجھنے کی ہے کہ ایک تو اوورسیز پاکستانیوں کے ذاتی طور پر زیراستعمال موبائل فون پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے چاہے وہ دو ہوں یا تین ہوں ڈیوٹی صرف کاروباری استعمال کے لیے لائے جانے والے موبائل فونز پر عائد کی گئی ہے جبکہ ایک موبائل فون جو کسی کو تحفہ دینے کے لیے لایا گیا ہو وہ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہے تاہم میں نے متعلقہ منسٹری سے بات کی ہے کہ ایک کی جگہ کم از کم دو یا تین فوبائل فونز کو ڈیوٹی فری لانے کی اجازت دی جائے دیکھیں بہتر نتیجہ آئے گا۔

پاکستان کی مشہور کار کمپنی نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کردیا
لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور کار کمپنی ٹیوٹا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کی وجہ روپے کی گرتی ہوئی قدر بیان کی گئی ہے – سوزوکی کے بعد انڈ س موٹر کمپنی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے جس کہ وجہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی گرتی ہوئی قدر بیان کی گئی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی تیاری کا خرچ بڑھ رہاہے ۔ ٹیوٹا کی جانب سے 2018 میں گاڑیوں کی قیمتوں میں چارمرتبہ اضافہ کیا گیا تھا تاہم حالیہ روپے کی گرتی ہوئی قدر کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ٹیوٹا نے نئے سال کے آغاز میں اپنی مصنوعات کی قیمتیں 75 ہزار سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے تک بڑھا دی ہیں ۔ اکتوبر میں ٹیوٹا کی جانب سے نومبر اور دسمبر کی ڈیلیوریز کیلئے 50 ہزار سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا جبکہ جنوری 2019 کی ڈویلویریز کیلئے ایک لاکھ سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا تھا ۔