بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> ٹویٹ اتنے سارے کئے مودی نے متواتراورکیا انوکھا مطالبہ کیا؟

ٹویٹ اتنے سارے کئے مودی نے متواتراورکیا انوکھا مطالبہ کیا؟

مودی اتنے اتاؤلے ہوگئے کہ کرکٹرز سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے رابطہ کیا اور ان سےایک لمبی چوڑی بات چیت چلائی اور اپنا مطالبہ سامنے رکھ دیا کہ لوگ سر پکڑنے پر مجبور ہوجائیں.

بھارت میں ہونیوالے انتخابات میں جیت کے حوالے سے بے یقینی کا شکار بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے لگاتار 29ٹویٹس کر ڈالے ، ٹوئٹر پر کرکٹرز ویرات کوہلی، دھونی اور بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور وکی کوشل سمیت دیگر کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے ان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی شہرت کا استعمال کرتے ہوئے عوام کو ووٹ ڈالنے پر راغب کریں،لگاتار 29 ٹویٹس میں مودی کا کہنا تھا کہ ’معزز دھونی، ویرات کوہلی، روہت شرما، آپ ہمیشہ کرکٹ کے میدان میں ریکارڈ بناتے ہیں اس بار عام انتخابات میں بھارت کے 1.3 ارب عوام کو ٹرن آؤٹ کا نیا ریکارڈ بنانے لیے متاثر کریں، جب ایسا ہوگا، جمہوریت کی جیت ہوگی،راہول گاندھی کو کہا کہ ’ٹرن آوٹ کا زیادہ ہونا ہماری جمہوریت کو مزید خوبصورت بنائے گا‘۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے ووٹ مانگنے میں ان کی خدمات مانگ لیں.

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*