Buy website traffic cheap

مودی

مودی کا وزیراعظم عمران‌خان کے نام خط منظرعام پرآگیا

لاہور(ویب ڈیسک): بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ خبررساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دو الگ الگ خطوط لکھ کر اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے، ان دونوں خطوط میں بھارت کی طرف سے خطے میں امن و ترقی پر خاص طور پر زور دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے کے لئے جولائی میں نوجوان کاروباری حضرات پر مشتمل ایک وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خط میں کہا کہ بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی طرف سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا تھا لہذا پورے خطے میں امن و ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے مذاکرات شروع کرنے کا خواہش مند ہے۔ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کے وزیر خارجہ بھارت کے دونوں خطوط کا مثبت جواب چند روز میں دیں گے۔