بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> محمد حفیظ کا بھارتی طیارہ گرانے پرحسن صدیقی کو اپنی قیمتی چیز دینے کا اعلان

محمد حفیظ کا بھارتی طیارہ گرانے پرحسن صدیقی کو اپنی قیمتی چیز دینے کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کے شیر جوان حسن صدیقی نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیارے کو مار گرایا تو پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا اور ہر کوئی قوم کے اس سپوت کو سیلوٹ پیش کرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق : قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ بھی حسن صدیقی کے اس کارنامے پر انتہائی خوش ہیں اور انہیں اپنی شرٹ کا شاندار تحفہ دینے کا اعلان بھی کر دیا ہے جو انہوں نے چیمپینز ٹرافی 2017ءمیں بھارت کیخلاف کھیلے گئے فائنل میچ میں پہنی تھی اور پھر بھارت کو شکست فاش دی تھی۔ محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں 27 فروری کو پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن صدیقی کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ خوشی کے ان لمحات کا لطف اٹھانے کیلئے میں انہیں اپنی وہ شرٹ تحفے میں دینا پسند کروں گا جو چیمپینز ٹرافی 2017ءکے فائنل میچ میں پہنی تھی، پاکستان زندہ باد۔۔۔“

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*