Buy website traffic cheap

محسن داوڑ

مفرور پی ٹی ایم رہنماء محسن داوڑ کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): محسن داوڑ کو شمالی وزیرستان سے گرفتار کر لیا گیا، محسن داوڑ خرکمرچیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرار تھا۔ یاد رہے محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں گروپ نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی زخمی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں شرپسندوں کے 3 ساتھی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، علی وزیر کو 8 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا جبکہ محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ لوگ پکڑے گئے دہشت گردوں کے سہولت کار کو چھڑانا چاہتے تھے۔ علی وزیر اور محسن داوڑ کے گروپ نے چیک پوسٹ پر براہ راست فائرنگ اور اشتعال انگیز تقاریر کیں۔