آصف علی ذرداری

منی لانڈرنگ کیس: سابق صدرآصف علی ذرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں 10 دسمبرتک توسیع

لاہور(ویب ڈیسک): سابق صدراورپاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی ذرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپورکیساتھ منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہوئے. بینکنگ کورٹ نے مختصرسی سماعت میں سابق صدراوران کی ہمشیرہ فریال تالپورکی ضمانت میں 10 دسمبرتک توسیع کرکے سماعت ملتوی کردی. دونوں شخصیات کے ہمراہ سابق وزیرقانون اوران کے وکیل فاروق ایچ نائیک تھے. اس موقع عدالت کے گردونواح میں سیکیورٹی کاغیرمعمولی انتظام کیا گیا تھا. آصف علی ذرداری اوران کی ہمشیرہ دونوں ضمانت پررہاہیں. سابق صدرکیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان، ایف آئی اے کی ہائی پروفائل جے آئی ٹی اوربینکنگ کورٹ میں چل رہی ہے . آصف علی ذرداری آخری دفعہ 25 ستمبرکو عدالت میں پیش ہوئے تھے.