Buy website traffic cheap


افغانستان میں قیامِ امن کے لیے “ماسکوفورمیٹ” کاآغاز، طالبان سمیت 12 ممالک کے نمائندے شامل

لاہور(ویب ڈیسک): جنگ سے تباہ افغانستان میں امن و امان بحال کرنے کے لیے روس کے دارالحکومت ماسکومیں مذاکرات کا آغازہوگیا ہے جسے ماسکوفورمیٹ کا نام دیا گیا ہے . ان مذاکرات میں طالبان کے وفد سیمت 12 ممالک کے وفود شامل ہیں. پاکستان کے تین رکنی وفد کی سربراہی وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری برائے افغانستان کررہے ہیں. بھارت کو بھی پہلی ان مذاکرات میں دعوت دی گئی ہے. ماسکوفورمیٹ کا آغازروسی وزیرِخارجہ کی تقریرسے ہوا. انہوں نے کہا کہ روس افغانستان میں دیرپا امن اپنی بھرپورکوششیں جاری رکھے گا.