بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> گڈبائے مسٹر چپس کوحقیقتاً گڈبائے کہنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

گڈبائے مسٹر چپس کوحقیقتاً گڈبائے کہنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

انٹرمیڈیٹ کے بچوں کے لئے اچھی خبر انہیں ایک بوڑھے شخص کی بے تکی کہانی پڑھنا پڑتی تھی جس سے انہیں چھٹکارملنے جا رہا ہے یہ فیصلہ بروقت تو نہیں لیا گیا لیکن دیر آید درست آید "حقیقتاً گڈبائے کہنے کا فیصلہ” اب اس کی جگہ عشاق کے دل کو منور کرنے والے قصے نبی پاک صلیٰ اللہ و علیہ وآلہ وسلم کے شامل کئے جائیں گے.
گڈ بائے مسٹر چپس کو ہمیشہ کیلئے گڈ بائے،55 سال سے انٹرمیڈیٹ انگریزی نصاب میں پڑھایا جانے والا مسٹر چپس نکال کر سیرت نبوی کے مضامین شامل کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ انگریزی نصاب سے مسٹر چپس کا ناول نکالنے کیلئے ورکنگ پیپر تیار کر لیا گیا ہے، انٹرمیڈیٹ نصاب میں جیمز ہلٹن کا لکھا مسٹر چپس ناول 55 سال سے پڑھایا جا رہا ہے۔ انٹرمیڈیٹ میں مسٹر چپس کی جگہ سیرت نبوی پر مضامین شامل کیے جائیں گے، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر عبد الرئوف کی سیرت نبوی کے مضامین شامل کرے گا، بورڈ کے آئندہ اجلاس میں مسٹر چپس کا ناول ختم کرنے کیلئے ورکنگ پیپر رکھا جائے گا۔

تعلیمی بورڈز کے امتحانات میں مسٹر چپس ناول سے متعلق 20 نمبرز کے سوالات شامل ہوتے ہیں، جیمز ہلٹن نے مسٹر چپس ناول 1934 میں لکھا تھا، پنجاب میں 1963 سے یہ نصاب کا حصہ ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*