Buy website traffic cheap

اہلیہ شہباز شریف

شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں:اہلیہ شہباز شریف

لاہور (ویب ڈیسک) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کا کہنا ہے کہ شوہر سے ملاقات کے بعد سے انکی صحت سے متعلق پریشان ہوں۔ شہباز شریف کے ٹیسٹ میں بے قاعدگیوں کی نشاندہی ہوئی، چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بنایا گیا۔سابق وزیراعلی شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے کہا ہے کہ ان کے شوہر لندن میں باقاعدگی سے ٹیسٹ کروا رہے تھے لیکن حراست کے دوران ان کی صحت کے حوالے سے پریشان ہوں۔تہمینہ درانی نے سوال اٹھایا کہ متعلقہ محکموں کی جانب سے شہباز شریف کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بنایا گیا۔تہمینہ درانی کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کینسر میں مبتلا رہ چکے ہیں، اسلام آباد میں کئے گئے ان کے ٹیسٹوں میں کچھ بے قاعدگیوں کی نشاندہی بھی ہوئی ہے۔یاد رہے میگا کرپشن کیسز میں نیب نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو زیر حراست لے رکھا ہے اور ان کے خلاف عدالت سے حاصل کئے گئے ریمانڈ کے بعد مسلسل تفتیش جاری ہے۔