بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> محمد آصف ایک بار پھر سے سنوکر کے عالمی چیمپئن بن گئے

محمد آصف ایک بار پھر سے سنوکر کے عالمی چیمپئن بن گئے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان امیچر ز سنوکر کا چیمپئن بن گیا ہے،پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان امیچر ز سنوکر کا چیمپئن بن گیا ہے،پاکستان کے محمد آصف نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے، چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5۔8فریمز سے شکست دی ہے،محمد آصف دوسری مرتبہ ورلڈ سنوکر چیمپئن بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے شہر آنتالیا میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کرٹسنٹ لرٹسا تایا تھرون کو0-7 سے شکست دی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*