Buy website traffic cheap

PSL5, Multan, Rawalpindi, Matches, PCB, Fans, Cricket

پاکستان سپرلیگ 5 کا کرکٹ میلہ راولپنڈی اور ملتان میں سجنے کو تیار

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سپرلیگ 5 کے کراچی اورلاہورمیں کامیاب انعقاد کے بعد کرکٹ میلہ ملتان اور راولپنڈی منتقل ہوگیا ہے جہاں ملتان سلطانز، پشاورزلمی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہونگے.

پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے مکمل ایڈیشن کا انعقاد پاکستان میں ہورہا ہے۔ اس سلسلے میں لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے ابتدائی 7 میچوں کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کراچی اور لاہور کے اسٹیڈیمز کا رخ کرنے پر شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 32 روزہ ایونٹ میں کُل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا آٹھواں میچ 26 فروری بروز بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا،جہاں ملتان سلطانز کی ٹیم پشاور زلمی کی میزبانی کرے گی۔27 فروری بروز جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں مدمقابل آئیں گی۔ دونوں میچز رات 7 بجے شروع ہوں گے۔ اس حوالے سے شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد کی جانب سے کراچی اور لاہور کے ا سٹیڈیمز کا رخ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ ان کا مشکور ہے۔ 12 ماہ قبل ایونٹ کے پانچویں ایڈیشن کا پاکستان میں اعلان کرتے وقت پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین تھا کہ لیگ کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔